نقرہ،24جولائی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا): ترکی کے انتہائی معتبر اخبار جمہوریت کے سترہ ڈائریکٹرز اور صحافیوں پر حکومت مخالف مضامین کی اشاعت کے مقدمے کی کارروائی شروع ہو گئی ہے۔ یہ تمام افراد گزشتہ آٹھ مہینوں سے جیل میں بند ہیں۔ ان افراد کو گزشتہ برس ایمرجنسی قوانین کے تحت اکتوبر میں حراست لیا گیا تھا۔ اُس وقت انقرہ حکومت پندرہ جولائی کی ناکام بغاوت کے بعد کریک ڈاؤن کا وسیع سلسلہ شروع کیے ہوئے تھی۔ ترک استغاثہ الزام ثابت کرنے میں کامیاب ہو گئی تو جمہوریت اخبار کے مقید ملازمین کو 43 برس تک کی سزائیں دی جا سکتی ہیں۔ عالمی برادری ترکی میں ایردوآن حکومت کے پریس فریڈم پر کنٹرول کی پالیسی پر ناراضی کا اظہار کرتی چلی آ رہی ہے۔